معرکہ حق میں اللہ نے پاکستان کو بڑی کامیابی سے نوازا: حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ نے پاکستان کو بڑی کامیابی سے نوازا، بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں اللہ کی مدد سے ہم نے 6 گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے نیشنل پیغام امن کمیٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے سے ساری دنیا میں بھارت کی دہشتگردی سامنے آئی، بھارت نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج پیدا کئے۔

ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کو سفارتکاری کے میدان میں اہم کامیابیاں مل رہی ہیں، مولانا زاہد منصور کہتے ہیں آج بھارت سفارتکاری کے میدان میں تنہائی کا شکار ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں