ڈاکٹر نے ہسپتال کرایہ پر دیدیا آڑھتی گندم کا کاروبار کرنے لگا

ڈاکٹر نے ہسپتال کرایہ پر دیدیا  آڑھتی گندم کا کاروبار کرنے لگا

گگومنڈی(نامہ نگار)گگو منڈی میں ڈاکٹر نے انتظامیہ کی غفلت اورلاپروائی کی بدولت ویٹرنری ہسپتال آڑھتی کوکرایہ پردیدیا۔

مقامی آڑھتی نے چک نمبر377 ۔ای بی کے ویٹرنری ہسپتال میں گندم کی خریدشروع کردی،اہل دیہہ نے بتایاکہ جانوربیمارہونے کی صورت میں توویٹرنری ڈاکٹراخلاق کوکبھی نہیں دیکھاگیالیکن اب آڑھتی سے کرایہ وصول کرنے روزہی گاؤں میں نظرآجاتا ہے ،موقف لینے پرڈاکٹراخلاق نے کہاکہ آڑھتی کوگندم کاسیزن لگالینے دیں، بعدمیں ہسپتال خالی کروالیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں