پختونخوا حکومت کا ہائبرڈ گندم خریداری پالیسی کا اعلان

 پختونخوا حکومت کا ہائبرڈ گندم  خریداری پالیسی کا اعلان

پشاور(این این آئی)پختونخوا حکومت نے ہائبرڈ گندم خریداری پالیسی 2026ئکا اعلان کر دیا۔صوبائی حکومت کی دستاویز کے مطابق پہلی بار گندم خریداری میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا گیاہے۔

حکومت 5لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن سٹراٹیجک گندم ذخیرہ برقرار رکھے گی،دو تہائی گندم سرکار جبکہ ایک تہائی نجی ایگری گیٹرز خریدیں گے ، گندم کی عارضی امدادی قیمت 3500روپے فی من ہوگی، سرکاری خریداری پر 32ارب جبکہ نجی شعبے کیلئے 16ارب روپے خرچ ہوں گے ،اسی طرح نجی ایگری گیٹرز کو 70فیصد تک مارک اپ سپورٹ دی جائے گی، نجی ایگری گیٹرز کا انتخاب شفاف ٹینڈر کے ذریعے ہوگا۔حکومتی دستاویز میں لکھا گیا کہ تمام ادائیگیاں بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جائیں گی، گندم سٹاک کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سسٹم استعمال ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں