ایف آئی اے کی کارروائی ، متحدہ عرب امارات سے 4ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ، متحدہ عرب امارات سے 4ملزم گرفتار

ملزموں کیخلاف فیصل آباد اور سرگودھا میں قتل وفراڈ کے مقدمات درج تھے لاہور ایئرپورٹ منتقلی کے بعد امیگریشن حکام نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی )ایف آئی اے کے نیشنل سنٹرل بیورو(این سی بی) انٹرپول نے متحدہ عرب امارات میں ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں درج قتل اور فراڈ کے مقدمات میں مطلوب چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ گرفتار ہونے  والے ملزموں کی شناخت عبداﷲ، عادل، محمد عدنان اور شاہ فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ملزم پنجاب پولیس کو فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں مطلوب تھے اور انہیں ابوظہبی سے گرفتار کیا گیا۔ اہلکار کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول کی جانب سے ان ملزموں کے لیے پہلے ہی ریڈ نوٹس جاری کیے جا چکے تھے ۔ گرفتار ملزموں کو لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا جہاں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزموں کی گرفتاری اور واپسی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ابوظہبی کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون کا نتیجہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں