پی پی ایم این اے میر اعجاز جکھرانی کے نوجوان بیٹے زید کا انتقال

پی پی ایم این اے میر اعجاز جکھرانی کے نوجوان بیٹے زید کا انتقال

کچھ روز سے علیل، کراچی میں زیر علاج تھے ، میت جیکب آباد منتقل کردی گئی صدرمملکت ، وزیراعظم، بلاول ،وزیراعلیٰ سندھ، فریال تالپور و دیگر کی تعزیت

 اسلام آباد ، جیکب آباد (نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی کے نوجوان بیٹے زید خان جکھرانی انتقال کر گئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ میر اعجاز حسین خان جکھرانی کے نوجوان صاحبزادے میر زید خان جکھرانی کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ روز سے علیل اور زیر علاج تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے ۔ مرحوم کی میت کراچی سے جیکب آباد منتقل کر دی گئی، جہاں نمازجنازہ ادا اور تدفین کی جائے گی۔ میر زید خان جکھرانی کے انتقال پر ملک بھر کے سیاسی، سماجی، مذہبی و دینی حلقوں نے میر اعجاز حسین جکھرانی سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں شہبازشریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری، میر لیاقت خان لاشاری اور پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سمیت مختلف رہنماؤں نے میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف شیخ، سینئر رہنما اسد اللہ بھٹو، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ، جمعیت علما اسلام کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری، جیکب آباد کے صحافیوں، عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، میر بلوچ،محمد اکبر سومرو اور دیگر نے بھی میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے نوجوان بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں