پیپلزپارٹی کے مختلف علاقوں کے 27خالی عہدوں پر تقرری

پیپلزپارٹی کے مختلف علاقوں کے 27خالی عہدوں پر تقرری

راولپنڈی ڈویژن میں ملک ہاشم دھرنال ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے پی پی پی ساہیوال ڈویژن کے 11،پی پی پی راولپنڈی ڈویژن اور سٹی کے 7 اورتلہ گنگ ضلع اور تحصیل تنظیموں کے 27خالی عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال ڈویژن میں فاروق اشرف سنگوکا ،سید علی حسنین نقوی، ڈاکٹر محمد اظہر کالو اور محمد ریاض ناگوری کو نائب صدر چودھری محمد انظر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، میاں شہزاد احمد بٹو، مہر راشد حسین بغیانہ اور محمد ظفر اقبال کوڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، میاں فیروز خان وٹو فنانس سیکرٹری، حاجی محمد امیر، سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ اور محمد شاہد بھٹی کو آفس سیکرٹری مقرر کیا گیا  ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں ملک ہاشم دھرنال کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن، بنارس چوھدری اور مدثر نواز ملک کو نائب صدر راولپنڈی سٹی میں ناصر محمود میر کو سینئر وائس پریزیڈنٹ، راجہ ساجد حسین وائس پریزیڈنٹ، جہانگیر پرویز بٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور محمد ملک اعجاز کو فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔پی پی ضلع تلہ گنگ میں ملک محمد اقبال کو سینئر وائس پریزیڈنٹ, سید اختر عباس نقوی ، راشد اکرم قریشی اور ملک لیاقت یاسین کو نائب صدور، اشفاق احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، خواجہ یاسر حسنین عثمان ، مدثر حسین اور نتائش شریف کو ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، نعمان حسن فنانس سیکرٹری اور ملک سجاول خان کو آفس سیکرٹری تلہ گنگ لگایا گیا ہے۔

تحصیل تلہ گنگ میںرانا عظمت حیات دامن کو صدر، محمد الطاف حیدری کو سینئر وائس پریزیڈنٹ، ملک علی نواز اعوان ، اختر نواز اعوان اور ملک ظفر اقبال کو نائب صدور، ملک طاہر محمد خان جنرل سیکرٹری، ملک الطاف اعوان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،صاحب خان انفارمیشن سیکرٹری ملک رضوان ڈوڈیال، ملک ناصر اور فضل الرحمن قریشی کو ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، محمد صفدر فنانس سیکرٹری اور چودھری محمد آصف کو آفس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ تحصیل لاوا میں سید مختار شاہ کو صدر، ملک لیاقت سینئر وائس پریزیڈنٹ، ملک فیصل حیات جنرل سیکرٹری، ملک اکبر انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں