چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان
کوٹ لکھپت میں طاہر ،ہنجروال میں معین ،ستوکتلہ میں فیاض کولوٹاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونزاورگاڑیوں سے محروم ہوگئے ۔کوٹ لکھپت میں ڈاکو طاہر سے 3لاکھ وموبائل ،ہنجروال میں معین سے 2 لاکھ45ہزار وموبا ئل ،ستوکتلہ میں فیاض سے 2لاکھ 50ہزار و موبائل ،غازی آباد میں طارق سے 2لاکھ 35ہزار وموبائل ، رنگ محل میں اشفاق سے 2 لاکھ وموبائل ،مانگامنڈی میں نذیر سے 2لاکھ 60ہزار،موبائل ودیگر سامان چھین کرلے گئے ۔