اے سی والا کمرہ آپ کے گردوں میں پتھری پیدا کر رہا

اے سی والا کمرہ آپ کے گردوں میں پتھری پیدا کر رہا

لاہور(نیٹ نیوز)جیسے جیسے درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے ، ڈاکٹروں نے ایک ایسی خاموش بیماری کی نشاندہی کی ہے جو اب صرف دھوپ میں کام کرنے والوں تک محدود نہیں رہی اور وہ ہے ‘گردے کی پتھری’۔

ماہرین کے مطابق اب ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں زیادہ وقت گزارنے والے لوگ بھی اس کے خطرے کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ ایئر کنڈیشنڈ ماحول اگرچہ ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اور ٹھنڈے کمرے میں بیٹھنے سے انسان ڈی ہائیڈریشن سے محفوظ رہتا ہے ، مگر اے سی ہوا سے نمی کو ختم کردیتا ہے ، جس سے جسم سے پانی کا اخراج شروع ہو جاتا ہے ۔ٹھنڈک کی وجہ سے انسان کو پسینہ نہیں آتا لیکن اندرونی طور پر جسم پانی کی کمی کا شکار ہو رہا ہوتا ہے ۔ جب پیشاب میں پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے ، تو کیلشیم، آکسالیٹ اور یورک ایسڈ جیسے معدنیات کرسٹل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جو چند ہی دنوں میں پتھری بن سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں