حنا طارق نے فیمنسٹ ہونے کو لعنت قرار دیدیا
کراچی (آئی این پی) اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ میں اپنے آپ کو فیمنسٹ تصور نہیں کر سکتی یہ ایک طرح کی لعنت ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے خواتین کی طرح نرم مزاج یا حد سے زیادہ حساس مرد پسند نہیں ہیں، مرد کو مردانہ انداز میں رہنا چاہیے ، مجھے لگتا ہے کہ مرد کو مضبوط، فیصلہ کن اور خودمختار ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں منصوبہ بندی کرنے یا ہر چیز خود سنبھالنے کی ذمے داری نہیں لینا چاہتی، یہ مردوں کا کام ہے ، میں ایک عورت ہونے کے ناتے وہ سہولتیں اور توجہ حاصل کرنا چاہتی ہوں جو ایک مرد فراہم کرتا ہے ۔ مجھے وہ خواتین بھی پسند نہیں جو مردوں جیسے کردار اپنانے کی کوشش کرتی ہیں، اگرچہ میں کما رہی ہوں اور خود کو سنبھال سکتی ہوں، لیکن خواتین کو وہ سہولتیں ضرور حاصل کرنی چاہئیں جو مرد فراہم کرتے ہیں۔