کم عمر میں شادی کا فیصلہ کرلیں تو بہتر ہے :مہرالنسا اقبال

کم عمر میں شادی کا فیصلہ کرلیں  تو بہتر ہے :مہرالنسا اقبال

کراچی (آئی این پی)اداکارہ مہرالنسا اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو صحیح وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

حال ہی میں مہرالنسا اقبال ایک پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیو ں کو مشورہ دوں گی کہ صحیح وقت پر شادی کرلینی چاہیے ، ہر چیز وقت پر اچھی لگتی ہے ، وقت کے ساتھ ساتھ آپ میچور ہوتے جاتے ہیں تو اپنی خواہشات تبدیل ہوتی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا معیار بہت زیادہ ہوجاتا ہے تو پھر شادی کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں