ایران پر نئے حملے کے سنگین نتائج :پوٹن کی ٹرمپ کو وارننگ

ایران پر نئے حملے کے سنگین نتائج :پوٹن کی ٹرمپ کو وارننگ

دوبارہ فوجی کارروائی کی تو اسکے اثرات پوری دنیا کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہونگے

ماسکو (اے ایف پی) روسی صدر پوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی نئی فوجی کارروائی کے سنگین اور نقصان دہ نتائج برآمد  ہوں گے ۔کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بدھ کے روز ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس کے بعد یہ بیان جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائی کرتے ہیں تو اس کے اثرات نہ صرف ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں