شرافت چھوڑدی میں نے :ٹرمپ

 شرافت چھوڑدی میں نے :ٹرمپ

ایران عقل کے ناخن لے ، وقت کم ہے ، اپنا کام ٹھیک نہیں کر پارہا:امریکی صدر

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز )امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو پیغام دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کردی جس میں لکھا کہ شرافت چھوڑدی میں نے ، ساتھ ہی تصویر میں ٹرمپ خود ہاتھوں میں لمبی گن، آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے نظر آرہے ہیں۔تصویر کے ساتھ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران عقل کے ناخن لے ، وقت کم ہے ، ایران اپنا کام ٹھیک نہیں کر پارہا، اسے یہ بھی نہیں پتا کہ جوہری معاہدے پر دستخط کیسے کیے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں