بھارتی گلوکارہ سواگتھا کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال کا الزام
ممبئی(شوبز ڈیسک)تامل گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایک تامل میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے اور اسے ‘مدراس کا ایپسٹین’ قرار دیا ہے ۔35سالہ گلوکارہ نے اگرچہ اس شخص کا نام نہیں لیا۔
لیکن دعویٰ کیا کہ وہ دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کرتا رہا ہے ۔سواگتھا کرشنن کے مطابق یہ واقعہ کمپوزر کے سٹوڈیو میں پیش آیا، ان کے ساتھ ہونے والے استحصال کی ویڈیو بنائی گئی اور بعد میں انہیں بلیک میل کرنے اور دھمکانے کے لیے استعمال کیا گیا۔