ریمو ڈی سوزا نے 15سال کی عمر میں عیسائیت قبول کرنیکی وجہ بتا دی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی کوریوگرافر اور فلمساز ریمو ڈی سوزا جن کا اصل نام رمیش گوپی نیئر ہے ، نے 15 سال کی عمر میں مذہب تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی۔
ریمو نے بتایا کہ میں جام نگر میں ایک چرچ کیلئے بہت زیادہ کام کرتا تھا، ایک دن فادر ڈیوس میرے پاس آئے اور اُنہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ تم چرچ کے لیے اتنا کچھ کرتے ہو، عیسائیت قبول کیوں نہیں کر لیتے ؟ پھر میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ کیا مجھے عیسائیت کو قبول کر لینا چاہیے ؟ والد نے جواب دیا کہ میرا نام نہیں بدلنا، باقی جو کرنا چاہتے ہو کرو۔