ہر بات کیلئے چیٹ جی پی ٹی پر انحصار نہ کریں:ماہرہ خان
کراچی (آئی این پی)سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا، جس میں انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ اپنی مزاحیہ گفتگو کی کہانی سنا دی۔
انسٹاگرام سٹوریز میں ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ میں نے کیمسٹری کے ایک سادہ سوال کے ذریعے چیٹ بوٹ کو ٹیسٹ کیا، تاہم ابتدائی طور پر اسے درست جواب دینے میں مشکل پیش آئی، بعد ازاں چیٹ جی پی ٹی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جواب درست کیا اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کو صحیح قرار دیا۔اداکارہ نے اس صورتِ حال کو مزاحیہ انداز میں پیش کرتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہر بات کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر انحصار نہ کریں، کیونکہ یہ بنیادی سوالات میں بھی الجھ سکتا ہے ۔