فیکٹری ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
لاہور (کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزموں کے اپنے ہی ساتھی کو گولی لگ گئی جس سے وہ ہلاک ہو گیا ۔ڈاکو کی شناخت علی عظمت کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے دو ملزم موقع سے فرار ہو گئے جنکی تلاش جاری ہے ۔