ایشین بیچ گیمز، انعام بٹ اور اسداللہ کا سلورمیڈلز
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین بیچ گیمز،ثانیہ چین میں پاکستانی پہلوانوں انعام بٹ اور اسداللہ نے سلورمیڈلز جیت لیے ۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 3 تمغے جیت لیے ، ریسلنگ میں 2 سلور اور کبڈی میں برانز میڈل جیتا۔
ریسلنگ میں پاکستان کے اسد اللّٰہ نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا، 80 کے جی کلاس کے فائنل میں اسد اللّٰہ کو ایرانی پہلوان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے انعام بٹ کو 90 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میچ میں شکست ہوئی، ایرانی پہلوان نے انعام بٹ کو چت کر دیا، انعام بٹ نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔70 کلو گرام کیٹیگری میں برانز میڈل کے لیے پاکستان کے عبداللّٰہ کو شکست ہوئی، محمد عبداللّٰہ کو کرغزستان کے پہلوان نے ہرایا۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر ارشد ستار پہلوان نے ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی اور ملک کیلئے میڈلز جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔