ناہید رانا کو پی ایس ایل فائنل کھیلنے کی اجازت مل گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کو پی ایس ایل فائنل کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مطابق ناہید رانا پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے ،ناہید رانا کو فائنل کی اجازت دینے پر پشاور زلمی کے اونر نے بنگلادیشی بورڈ کا شکریہ ادا کیاہے ۔ناہید رانا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کرچلے گئے تھے ۔