ایک تولہ سونا5500روپے سستا،ڈالرکی قدربھی کم
تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 562 ،دس گرام 4 لاکھ 11 ہزار 147 کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرانٹربینک میں ڈالر کی قدرمزید گرگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 572 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4715 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 8900 روپے کی کمی سے 485062 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 45 روپے کی کمی سے 7766 روپے ہوگئی۔دوسرجانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.80روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.81 روپے پر بند ہوئی تھی۔