کاؤنٹی لیگ ،6گیندوں پر 6 وکٹیں بولر کی ڈبل ہیٹ ٹرک

 کاؤنٹی لیگ ،6گیندوں پر 6 وکٹیں بولر کی ڈبل ہیٹ ٹرک

کاؤنٹی لیگ ،6گیندوں پر 6 وکٹیں بولر کی ڈبل ہیٹ ٹرک ڈیوس نے ابتدا ایک وائیڈ گیند سے کی ،اس کے بعد تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)مائلز ڈیوس نے کرکٹ کی تاریخ کے نایاب ترین کارناموں میں سے ایک انجام دے کر سب کو حیران کردیا ۔پینکرج کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے مائلز نے پیلسال کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں مسلسل چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی، جسے وہ خود بھی ناقابل یقین قرار دے رہے ہیں۔میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینکرج نے 168رنز بنائے ، جس کے جواب میں پیلسال کی ٹیم 49رنز پر دو وکٹیں گنوا چکی تھی۔نویں اوور میں ڈیوس نے ابتدا ایک وائیڈ گیند سے کی مگر اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے اوور کی آخری دو گیندوں پر دو کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ اگلے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو 49-9تک پہنچا دیا۔ڈیوس نے مجموعی طور پر 6اوورز میں 16رنز دے کر 7وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 116رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں