ٹوئن سٹی ویمنز بیس بال سیریز 18مئی کو ہوگی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیف منسٹر پنجاب ٹوئن سٹی ویمنز بیس بال سیریز 18 مئی سے راولپنڈی اسلام آباد میں ہوگی جس میں جڑواں شہروں کی خواتین بیس بال ٹیمیں پانچ میچز کی باہمی سیریز کھیلیں گی۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل طاہر محمود کے مطابق سیریز کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد دونوں ٹیموں کے باقاعدہ ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ انہی ٹریننگ کیمپس سے ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد اور دورہ ملائشیا کیلئے یس ٹیم کا انتخاب بھی کیا جائے گا ۔