کینیا کو برآمدات بڑھ کر 319.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

کینیا کو برآمدات بڑھ کر 319.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

افریقہ میں فارما، چاول سمیت کئی شعبوں میں مواقع موجود ، زبیر موتی والا

کراچی(این این آئی)پاکستان کے عالمی تجارتی روابط میں توسیع کی بدولت افریقی ممالک خصوصا کینیا اور ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔جولائی تا مارچ 2025-26 کے دوران کینیا کو برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی برآمدات 251.6 ملین ڈالر سے بڑھ کر 319.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چاول، ٹیکسٹائل، ادویات، آئی ٹی سروسز اور قابلِ تجدید توانائی کی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔سابق چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ زبیر موتی والا نے کہا کہ افریقی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، فارما، چاول، پلاسٹک اور ٹیکسٹائل سمیت اہم شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ فارما پراڈکٹس کی عالمی منظوری کے لیے موثر لابنگ کی ضرورت ہے ۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کو میڈ اِن پاکستان کو عالمی منڈی میں قابلِ فروخت برانڈ بنانے کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا، عالمی منڈیوں تک رسائی اور کاروباری وسعت کے لیے بی ٹو بی روابط اوربی ٹو جی وفود کی روانگی ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں