اسٹاک ایکسچینج:مندی، 74فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج:مندی، 74فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

2588 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 165823 پربند

کراچی(بزنس رپورٹر)مشرق وسطی کی کشیدگی، آبنائے ہرمز کی بندش ، توانائی بحران ، مہنگائی کی نئی لہر اور برآمدات میں کمی کی خبروں نے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج کو اتار چڑھاو کے بعد مندی میں مبتلا کردیا ۔ شدید مندی کے سبب 74.18 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 3 کھرب 10ارب روپے ڈوب گئے ۔ لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا لیکن اسٹاک انوسٹرز کی عالمی کساد بازاری اور کشیدگی کے تناظر میں پرافٹ ٹیکنگ سے جاری تیزی شدید مندی میں تبدیل ہوگئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2588 پوائنٹس کی کمی سے 165823 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 888 پوائنٹس کی کمی سے 50101پوائنٹس،آل شیئرز انڈیکس 1680 پوائنٹس کی کمی سے 99160  اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 3152 پوائنٹس کی کمی سے 238681  پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 9فیصد کم رہا ،گزشتہ روز 1ارب 08کروڑ 74لاکھ 39ہزار 274 حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں