خاتون سمیت 3ملزم گرفتار ساڑھے 4کلومنشیات پکڑی گئی

خاتون سمیت 3ملزم گرفتار ساڑھے 4کلومنشیات پکڑی گئی

ننکانہ صاحب،قصور (خبر نگار،نمائندہ دنیا ) خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار،ساڑھے 4 کلو سے زائدمنشیات پکڑی گئی۔

 تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاد باغ کالونی کی رہائشی ملزمہ طاہرہ پروین کو شورہ کوٹھی روڈ پر کوٹ کرمانوالہ چوک کے قریب چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے دو منشیات فروشوں مبشر اور حافظ قاضی زاہد کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد ہیروئن اور ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں