دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بھارت کا بھی مسئلہ : بلاول

دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بھارت کا بھی مسئلہ : بلاول

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے تنظیموں کو فنڈنگ کر رہا :پی پی چیئرمین موجودہ تناؤ کسی بھی وقت ایک اور تنازع کا باعث بن سکتا :فرانسیسی چینل کو انٹرویو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بھارت کا بھی مسئلہ ہے ،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کر رہا ہے ، بھارت کے ساتھ موجودہ تناؤ کسی بھی وقت ایک اور تنازع کا باعث بن سکتا ہے ۔فرانسیسی چینل کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ دونوں ممالک کو امن کے حصول کیلئے بات چیت کرنی چاہیے ، انہوں نے کہا آبنائے ہرمز کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران اور امریکا تنازع دوبارہ شروع ہوا تو اس کے اثرات محدود نہیں رہیں گے ، اقوام عالم کو ایران امریکا تنازع کے نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں