پاکستان، سعودی عرب کا توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان، سعودی عرب کا توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر پٹرولیم کی سعودی سفیر سے ملاقات، ریفائنری اپگریڈیشن کے آپشنز پر گفتگو توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کو مکمل معاونت فراہم کرینگے ، سعودی سفیر

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہو گیا۔ملاقات میں توانائی سلامتی اور ریفائنری اپ گریڈیشن کے آپشنز پر گفتگو کی گئی، پاکستان اور سعودی عرب مختلف سرمایہ کاری منصوبوں اور ریفائنری اپ گریڈیشن کے امکانات پر کام کر رہے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق تکنیکی سطح پر ہونے والی مشاورت میں طویل المدتی تعاون کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب بالخصوص آرامکو کے ساتھ سٹریٹجک توانائی شراکت داری کو بڑھانے کا خواہشمند ہے ، سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم سپلائی میں پاکستان کو خصوصی ترجیح دینے پر مشکور ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ خطے میں امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، سعودی سفیر نے پاکستان کو توانائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں