گلگت:پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار فدا ناشاد ،عوامی ورکرز پارٹی کے بابا جان نااہل قرار
گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے الیکشن میں حلقہ جی بی اے 9 سکردو سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار فدا ناشاد کو الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دیدیا ہے۔
آزاد امیدوار ذاکر حسین کی پٹیشن پر الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا ،سابق سپیکر فدا محمد ناشاد کے خلاف اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں کارروائی کی گئی ہے ، فدا ناشاد 2015 میں ن لیگ کے دور میں سپیکر رہے ، 2020 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور شکست کھائی تھی ، الیکشن ٹربیونل نے ہنزہ سے عوامی ورکرز پارٹی کے بابا جان کو بھی اثاثے چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر نااہل قرار دیدیا ہے ۔