سینیٹ :عابد شیر ، اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی ، اجلاس ملتوی

سینیٹ :عابد شیر ، اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی ، اجلاس ملتوی

وزیراعظم کا فون نہیں اٹھاتے تھے آج امریکی نائب صدر پاکستان آرہے ، لیگی سینیٹر

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) سینیٹ میں ہنگامہ ،مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عابد شیر علی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔ایوان نے اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا جبکہ سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی سینٹرز ایکٹ 1983 اور نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ایکٹ 2022 میں ترامیم سے متعلق بلز مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دئیے گئے ۔ عابد شیر علی نے اپنی تقریر میں کہا ایک دور تھا جب دیگرممالک کے سربراہان ہمارے وزیراعظم کا فون نہیں اٹھاتے تھے اور آج امریکی نائب صدر پاکستان آرہے ہیں۔سینیٹر عابدشیر علی اور سینیٹر مولانا عطا الرحمن میں تلخ کلامی ہوئی جس پر صدر نشین شیری رحمن نے دونوں رہنمائوں کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اور ریاست کے خلاف یہاں نہ بات ہورہی ہے اور نہ ہوسکتی ہے ۔ مولانا عطا الرحمن نے امن و امان کی خراب صورتحال اور مولانا محمد ادریس کے قتل کا معاملہ اٹھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں