مہنگائی کا طوفان،ایک فیصد لوگ بھی ملک میں نہیں رہنا چاہتے ،سہیل آفریدی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے پاکستان میں 45 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔
مہنگائی کا طوفان بڑھ رہا ہے ،آ ئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جا رہا ہے ، اگر آج آپ اعلان کریں کہ کون کون ملک سے باہر جانا چاہتا ہے تو آپ کو ایک فیصد لوگ بھی نہیں ملیں گے جو ملک میں رہنا چاہتے ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر گرلز میڈیکل کالج کے کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔