عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتیں تیزی سے بڑھ رہیں ، وزیر پٹرولیم

عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتیں  تیزی سے بڑھ رہیں ، وزیر پٹرولیم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی سطح پرت یل قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مشکل وقت میں تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، تاہم خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان میں سپلائی چین برقرار ہے ۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین متاثر نہیں ہوئی، جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔وزراء کے مطابق معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور حکومت اقتصادی استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں