معرکہ حق تاریخ کا روشن باب ،ملکی وقار میں اضافہ ہوا، پرویز اشرف

معرکہ حق تاریخ کا روشن باب ،ملکی وقار میں اضافہ ہوا، پرویز اشرف

فوج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ آئندہ جارحیت کی جرأت نہیں کریگا ، خطاب

 راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )معرکہ حق ہماری دفاعی تاریخ کا روشن باب بن چکا ، آج پوری قوم معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جشن منا رہی ہے ۔ پاک فوج نے بزدل دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے ، 10 مئی کے معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیا بھر میں ملکی و قومی وقار میں اضافہ ہوا ،پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہادری اور شجاعت پر فخر کرتی ہے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج نے اپنے سے بڑے دشمن کے دانت کھٹے کرکے اسے وہ سبق سکھایا کہ آئندہ جارحیت کی جرٔات نہیں کریگا ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی صدر ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چاندنی چوک میں پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام’’ معرکہ حق ریلی‘‘ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کا آغاز جائے شہادت محترمہ بے نظیر بھٹو لیاقت باغ سے کیا گیا،ریلی مری روڈ سے ہوتی ہو ئی چاندنی چوک پر اختتام پذیر ہو ئی ، اس سلسلہ میں میاں خرم رسول نے انتہائی مختصر نوٹس پر ریلی کے انتظامات کیے ، راجہ پرویز اشرف نے میاں خرم رسول اور ان کی تنظیم کو مبارک باد پیش کی۔

راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں نکلنے والی ریلی میں رانا رفاقت علی، اشعر حیات خان، ملک خالد نواز بوبی، راجہ الطاف حسین، راجہ شوکت عباسی، راجہ عمار مہدی ، جبار ستی ، اقبال خٹک، چودھری ناصر قیوم، راجہ ساجد حسین، ناصر میر، ملک آصف اکبر، چودھری افتخار احمد ، چودھری بنارس، اقبال خٹک، چودھری ناصر قیوم ، افتخار احمد ،جمیل اختر قریشی، راجہ اعجاز ،جہانگیر بٹ ،راشد اسلام بٹ،ذیشان مہدی ،حمزہ بزمی ،سہیل مختار، نوید کنول، عبدالرحمن توکلی، ملک عمر جاوید، عمیر سلیم، رانا شوکت ، سعید اختر ، ثاقب ریاض، میاں الطاف بٹ ، شعبہ خواتین کی شازیہ بتول کوثر ، الطاف ستی و دیگر سینکڑوں افراد شریک تھے ۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی شامل تھیں جن پر قومی پرچم اور پارٹی کے جھنڈے خوبصورت مناظر پیش کررے تھے ۔شرکا جوشیلے انداز میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں