کراچی رہائشی پلاٹ کی کمرشل کیٹیگری میں تبدیلی پر پابندی ختم

کراچی رہائشی پلاٹ کی کمرشل کیٹیگری میں تبدیلی پر پابندی ختم

پارکس، ہسپتالوں، کھیل کے میدانوں کی کیٹیگری تبدیل نہیں ہوسکے گی:آئینی عدالت

 اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹیگری میں تبدیلی پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے سابق فیصلہ واپس لے لیا اور قرار دیا کہ پارکس، ہسپتالوں، کھیل کے میدانوں اور دیگر عوامی مقامات کی کیٹیگری تبدیل نہیں کی جا سکے گی۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کا مقدمہ نمٹا دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔

اگر کوئی ادارہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو متعلقہ فورم اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے اور ہائیکورٹ کے فیصلے سے دادرسی نہ ہونے کی صورت میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے ۔ آئینی عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کا پلاٹوں کی کیٹیگری تبدیل کرنے سے متعلق فیصلہ کسی ادارے کی قانونی کارروائی میں رکاوٹ نہیں بنے گا،جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دیئے اگر کوئی افسر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں