بھونگ انٹرچینج کیلئے 264ملین جاری، وزارت کی تصدیق
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محمد آصف کے زیرِ سماعت ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرنے کی درخواست پر فنڈز کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔
وفاقی حکومت نے پراجیکٹ کے لیے فنڈز جاری کر دیئے ۔ وزارت مواصلات نے عدالت کو بتایا کہ 264 ملین روپے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں استدعاہے کہ کیس نمٹادیاجائے ، این ایچ اے کے وکیل نے فنڈز جاری ہونے کی تصدیق کی۔ درخواست گزار وکیل وقار رانا نے استدعا کی کہ کیس التوا میں رکھا جائے ۔ عدالت نے کیس التوا میں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔