ایم فل میں داخلے کیلئے جی آر ای ،سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار
ٹیسٹ ایچ ای سی کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے ذریعے لیاجائیگا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ایم فل یا ایم ایس داخلے کے لیے ایچ ای سی کی ٹیسٹنگ سروس سے جی آر ای اور سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، ہائرایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،معیار کو یقینی بنانے ، شفافیت، یکسانیت اور میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے لیے اقدام اٹھایا گیا، ایچ ای سی کے مطابق لیول 7اور لیول 8پروگرامز میں داخلے کے موجودہ طریقوں کا جائزہ لیا گیا،قومی سطح پر یکساں اور قابل اعتبار تشخیصی نظام کی ضرورت ہے ، موسم خزاں 2026ء کے داخلے سے ٹیسٹ کا انعقاد لازمی ہو گا، تمام سرکاری اور نجی جامعات ایم ایس/ایم فل یا مساوی پروگراموں میں داخلے صرف جہ آر ای اور متعلقہ مضمون ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوں گے ، ٹیسٹ ایچ ای سی کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے ذریعے لیاجائے گا،تمام جامعات ایچ ای سی کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔