صدر مملکت کے والد حاکم علی زرداری کی 15ویں برسی24مئی کو منا ئی جا ئیگی

صدر مملکت کے والد حاکم علی زرداری  کی 15ویں برسی24مئی کو منا ئی جا ئیگی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی 15ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی۔

حاکم زرداری سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سسراور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دادا تھے ۔ وہ نواب شاہ کے ضلعی ناظم پھر میر پور خاص کے ڈپٹی میئر بھی رہے ، انہوں نے 1970 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا او رکامیاب ہوئے ۔حاکم علی زرداری 1988 اور 1993 میں ممبر قومی اسمبلی بنے ، 1988 میں پی اے سی کے چیئرمین بھی رہے ۔ انکا انتقال 24مئی 2011 کو ہوا تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں