جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں مہنگائی کیخلاف مظاہرہ کریگی

جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں مہنگائی کیخلاف مظاہرہ کریگی

اسلام آباد،ر اولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ، خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج (جمعہ کو )اسلام آباد میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور خزانہ بھرنے کے لیے پٹرول پر لیوی 117 روپے تک پہنچا دی ، حکومت اپنی ناکام معاشی پالیسیوں اور نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 415 روپے تک پہنچانے کے باوجود وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں جبکہ وزرا مزید اضافے کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے ۔ جماعت اسلامی کے مطابق مظاہرہ آج اسلام آبادکے آبپارہ چوک میں شام پانچ بجے ہوگا ،قیادت حافظ نعیم الرحمن کریں گے ۔ امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی عارف شیرازی کے مطابق راولپنڈی سے بھی ہزاروں افراد شرکت کرینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں