ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت  ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد (دنیا نیوز) ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اتوار کو طلب کر لیا گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے جسکی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزا دکریں گے ۔ سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے اس طرح عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا قوی امکان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں