اسلام آباد ، کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )اسلام آباد انتظامیہ نے حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت کاروباری اوقات کار کی تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، اس حوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے ۔ کاروباری اوقات کار حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت ہی برقرار رہیں گے ۔