ڈار کا ازبک وزیرخارجہ سے رابطہ،علاقائی صورتحال پر گفتگو

ڈار کا ازبک وزیرخارجہ سے رابطہ،علاقائی صورتحال پر گفتگو

داتا دربار پر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ، غسل پروگرام، خطاطی کے مسودے کی منظوری زائرین کی سہولت کیلئے مثالی اور مربوط انتظامات یقینی بنائے جائیں:نائب وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنما ئوں نے پاک۔ازبک تعلقات ، علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ سعیدوف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے ثالثی میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں رہنما ئوں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔دریں اثنا اسحاق ڈار کی زیر صدرات حضرت داتا گنج بخش ؒ کے دربار پر جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا۔

نائب وزیرِاعظم نے داتا دربار پر جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کو سراہا اور مزار کے روحانی و معماری حسن کو مزید اجاگر کرنے کے لیے تیار کردہ خطاطی کے مجوزہ مسودے کی منظوری بھی دی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ داتا دربار پاکستان کی روحانی عظمت اور تہذیبی ورثے کی درخشاں علامت ہے ۔ اسحاق ڈار نے اجلا س کے دوران غسل پروگرام کی بھی منظوری دی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائرین اور عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے مثالی اور مربوط انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے زور دیا کہ روحانی تقریب کے دوران آنے والے زائرین کو پرسکون،منظم اور روح پرور ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں