مودی کادورہ یورپ، انسانی حقوق کے سنگین سوالات اٹھے

مودی کادورہ یورپ، انسانی حقوق کے سنگین سوالات اٹھے

ڈچ وزیراعظم نے بھارت میں اقلیتوں، صحافت،انسانی حقوق پر تشویش کا اظہار کیا

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ یورپ کے دوران بھارت کی داخلی صورتحال، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار پر عالمی سطح پر سخت سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اس دورے میں بھارت میں اقلیتوں کے حقوق، آزادی صحافت اور جمہوری آزادیوں سے متعلق خدشات نمایاں رہے ۔ڈچ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈ کے وزیراعظم نے ملاقات کے دوران بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے حقوق، آزادی صحافت اور قانون کی بالادستی پر تشویش کا اظہار کیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کے دورہ نیدرلینڈ کے دوران ایک بھارتی نژاد خاتون انسیہ کے مبینہ اغوا کا معاملہ بھی ڈچ میڈیا میں زیر بحث رہا، جسے انسانی حقوق کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں