وزیراعلیٰ پختونخوا کی ملاقات

وزیراعلیٰ پختونخوا کی ملاقات

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کے مطابق سہیل آفریدی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر آئے اور شیخ ادریس کی شہادت پر ان سے تعزیت کی،اس موقع پر خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی حقوق کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔مولانا فضل الرحمن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جہاں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان بھی موجود تھے ،جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے انجینئر ضیا الرحمن اور مولانا اسجد محمود بھی شریک ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں