پٹرول 6روپے ، ڈیزل 6روپے 80پیسے لٹر سستا

پٹرول 6روپے ، ڈیزل 6روپے 80پیسے لٹر سستا

پٹرول کی نئی قیمت 403روپے 78پیسے ،ڈیزل کی 402 روپے 78پیسے مقرر

اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز)حکومت نے عید کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ جمعہ کو وزارٹ پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 6روپے 80پیسے کی کمی کی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 402روپے 78 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کی جا رہی ہے ۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر کمی کی تھی تاہم اس سے پہلے قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 414 روپے 78 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی تھی۔مٹی کا تیل ایک روپے 71 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی فی لٹرقیمت 313روپے 44 پیسے مقرر ہوگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں