پاک چین دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی:نوازشریف

پاک چین دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی:نوازشریف

پاکستان کا آہنی برادرانہ تعلق باہمی اعتماد، مشترکہ وژن اور گہری دوستی پر قائم شراکت داری ترقی کی مضبوط بنیاد :سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پرمبارکباد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی۔ پاکستان اور چین کی شراکت داری ترقی، خوشحالی اور تزویراتی تعاون کی مضبوط بنیاد ہے ۔ چین کے ساتھ پاکستان کا آہنی برادرانہ تعلق باہمی اعتماد، مشترکہ وژن اور گہری دوستی پر قائم ہے ، جو آنے والی نسلوں تک اقتصادی خوشحالی اور علاقائی استحکام کی راہ ہموار کرتا رہے گا۔ باہمی احترام، اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ عزم پر مبنی پاک چین ہر موسم کی سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری نے اقتصادی تعاون، انفراسٹرکچر اور علاقائی روابط کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔نواز شریف نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان سیاسی جماعتوں کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں