پٹرول اور ڈیزل سستا ،ٹرانسپورٹ کرائے کم ہونے لگے

پٹرول اور ڈیزل سستا ،ٹرانسپورٹ کرائے کم ہونے لگے

مسافر بسوں کے مختلف روٹس پر کرایوں میں 200 سے 500 روپے تک کمی گڈزٹرانسپورٹ کاکرایہ 5فیصد کم ،حکومت کا نیاکرایہ نامہ تاحال جاری نہیں ہوا

لاہور (کامرس رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات خصوصاً ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں غیر اعلانیہ کمی شروع ہوگئی ہے ، حکومت کی جانب سے تاحال نیا سرکاری کرایہ نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لٹر کمی کے بعد مختلف روٹس پر کرایوں میں 200 سے 500 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1080 سے کم ہو کر 1020 روپے ، لاہور سے راولپنڈی 2000 سے کم ہو کر 1800 روپے جبکہ لاہور سے کشمور کاکرایہ 3000 سے کم کرکے 2500 روپے وصول کیا جا رہا ہے ۔بکنگ کلرکوں کا کہنا ہے کہ سرکاری کرایہ نامہ موصول نہ ہونے کے باعث مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنی پالیسی کے مطابق کرائے مقرر کر رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی چودھری کے مطابق فیصلے کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں