عید ختم ،پرانا شیڈول بحال پھر سے گیس لوڈشیڈنگ شروع
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )عید ختم ہوتے ہی گیس کا پرانا شیڈول بحال، صارفین کو پھر سے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا ہوگا۔
صارفین کو پرانے شیڈول کے مطابق کھانے کے تین اوقات میں گیس صبح 6سے 9 ،دوپہر 11 سے 2 اور رات کو 6 سے 9 بجے تک ملے گی۔عید کے پہلے روز صبح 5 سے رات 11 بجے تک اور دو روز صبح 6 سے رات 11 بجے تک گیس فراہم کی گئی۔ عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی گیس بندش کا پرانا شیڈول بحال کردیا گیا۔