پی آئی اے کی پہلی پرواز 165حجاج لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

پی آئی اے کی پہلی پرواز 165حجاج لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

فلائٹ شام 7 بجکر 15 منٹ پر پہنچی ،چیف آپریٹنگ آفیسر نے استقبال کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کی سعودی عرب سے واپسی کا آغاز ہوگیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز سے 165 حجاج  اسلام آباد پہنچ گئے ۔پی کے سیون فور ٹو شام 7 بجکر 15 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی، چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد انٹرنیشنل ا یئر پورٹ آفتاب گیلانی نے حجاج کا استقبال کیا،ایئرپورٹ منیجر نے حجاج کو پھولوں کے ہارے پہنائے ، 165 پاکستانی حجاج کرام کو لے کر پی آئی آئی کی پہلی پرواز مدینہ منورہ سے اسلام آباد آئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں