پنجاب ملکی،غیر ملکی اداروں کا 1ہزار691ارب کا مقروض

پنجاب ملکی،غیر ملکی اداروں کا  1ہزار691ارب کا مقروض

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پر ملکی و غیر ملکی اداروں کے قرض سے متعلق نئی دستاویز ات سامنے آگئیں،دستاویزات کے مطابق پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کا ایک ہزار 691 ارب روپے کا مقروض ہے۔۔۔

پنجاب کے قرضوں میں گزشتہ جون کے مقابلے میں مارچ تک تقریباً 66 ارب روپے کی کمی آئی ہے ،دستاویزات کے مطابق جون 2025 میں قرضوں کا حجم ایک ہزار 757 ارب روپے تھا جو کم ہوکر ایک ہزار 691 ارب روپے ہو گیاہے ، دسمبر سے مارچ کے درمیان قرضوں میں 13اعشاریہ2 ارب روپے کمی آئی، دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ذمہ قرضوں میں 42 فیصد بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے لیا گیا ہے ، 20 فیصد ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور 18 فیصد چین سے قرضہ جات حاصل کر رکھے ہیں ،محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے اختتام تک قرضوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں