پہلی حج پرواز لاہور پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

پہلی حج پرواز لاہور پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

سعودی پرواز SV-5734 کے ذریعے حجاج کرام وطن واپس پہنچے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )بعد از حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز، پہلی حج پرواز لاہور پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پی اے  اے کے مطابق سعودی پرواز SV-5734 کے ذریعے حجاج کرام وطن واپس پہنچے توصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے حجاج کا استقبال کیا ، پہلی حج پرواز کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا،اس موقع پرحجاج کرام کی امیگریشن اور بیگیج کے خصوصی انتظامات کئے گئے تاکہ حجاج کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں