کاجا کالاس کا دورہ پاکستان ،تعلقات مضبوط ہونگے ، یوسف رضا
چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ، متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس سے غیر رسمی ملاقات کی ، یہ ملاقات نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کی جانب سے کاجا کالاس کے اعزاز میں د ئیے گئے ظہرانے کے موقع پر ہوئی۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کاجا کالاس کے دورے کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان و یورپی یونین کے درمیان تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔