امتحانی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر3سپرنٹنڈنٹ،2ڈپٹی برطرف

امتحانی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر3سپرنٹنڈنٹ،2ڈپٹی برطرف

2امیدوارنقل کرتے اورایک جعلی امیدواردوسرے کی جگہ امتحان دیتے پکڑاگیا

راولپنڈی(اے پی پی)تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ اول سالانہ امتحان 2026 میں 2 امیدواروں کو نقل کرتے اور ایک جعلی امیدوار کو دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ لیا، جبکہ امتحانی ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین سپرنٹنڈنٹس، دو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور ایک پریکٹیکل ایگزامینر کو ڈیوٹی سے برطرف کر دیا گیا۔ بورڈ ترجمان کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جلال پور شریف میں دو امیدوار رول نمبر 741978 اور 741979 نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4 لیاقت علی روڈ راولپنڈی میں رول نمبر 731881 کی جگہ ایک جعلی امیدوار امتحان دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گورنمنٹ ہائی سکول مری کے سپرنٹنڈنٹ منصور احمد عباسی، گورنمنٹ سیٹلائٹ ٹائون کالج راولپنڈی سینٹر اے کے سپرنٹنڈنٹ محمد علی ملک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عادل حسین، سینٹر بی کے سپرنٹنڈنٹ وسیم شہزاد اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افتخار محمود کو امتحانی ڈیوٹی سے ہٹا کرنئے افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں